ہیلتھ ملازمین ادھمپور ضلع کے تحصیل بسنت گڑھ میں دھار کاٹھا گاؤں میں پہنچے تو وہاں 120 سالہ بزرگ خاتون دھولی دیوی بھی کورونا کی ویکسین لگوانے پہنچ گئیں۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کا پیغام دیا۔
دھولی دیوی جموں و کشمیر کی سب سے عمر دراز خاتون ہیں۔ اہل خانہ نے راشن کارڈ کی بنیاد پر خاتون کی عمر کا دعویٰ کیا ہے۔
وہیں دھولی دیوی کے اہل خانہ کے ایک فرد نے کہا کہ ہم زیادہ پر اعتماد اور محفوظ محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ویکسین کووڈ انفیکشن کے خلاف بہترین ڈھال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ (دھولی دیوی) ہمارے کنبے کے سب سے بڑے فرد کو کووڈ کے خلاف ٹیکہ لگوانے سے بہت خوش ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دور دراز علاقے میں ٹیکہ کیمپ منعقد کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ ادھمپور کا شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ کمشنر ادھم پور اندو کنول چب نے کہا کہ اتنی زیادہ عمر میں دھولی دیوی نے کورونا ویکسین لگواکر یہ پیغام دیا ہے کہ ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے اور یہ بزرگ خاتون کتنی پر اعتماد ہے جو لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں کہ ٹیکہ لگوانا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں:
کشمیر: کورونا ٹیکہ کاری کا عمل دوبارہ شروع
ملک میں کورونا کی دوسری لہر کی خوفناک صورت حال کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا ویکسینیشن کا کام جاری ہے۔ کورونا سے حفاظت کے لیے ویکسین کے لیے دو ڈوز لینا ضروری ہے۔