کرناٹک کے یادگیر شہر میں سٹی بس کی خدمات شروع ہونے پر شہر کے لوگوں میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بسوں کی آمد و رفت رک گئی تھی۔ سٹی بسوں کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ سابقہ کرائے پر ہی یہ سٹی بسیں چلائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ یادگیر ضلع کہ 3 تعلقہ جات کے درمیان 20 بسوں کی خدمات بروز پیر سے ہی شروع کی گئی ہیں۔
یادگیر ضلع گرین زون میں ہونے کی وجہ سے حکومت نے یہ احکام جاری کیے تھے کہ لاک ڈاؤن کے دوران یادگیر میں راحت دی جائے حکومت کے احکام پر عمل کرتے ہوئے این ای کے ایس آر ٹی سی، نارتھ ایسٹ کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے یادگیر ضلع میں بسوں کی خدمات شروع کردی ہیں۔
ایک بس میں صرف 25 مسافروں کے لئے ہی اجازت دی گئی ہے کیونکہ سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جن تعلقہ جات میں بس سروس شروع کی گئی ہے ان میں شاہپور، شورپور اور گرمٹکل شامل ہیں۔