چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ کچھ مسائل ایسے ہیں جن سے ملک میں حالات دھماکہ خیز ہو سکتے ہیں، یہ مسئلہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔
انہوں نے کہا،’ ہم کوئی تشدد نہیں چاہتے، مندر میں پولیس کی تعیناتی کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ یہ بے حد جذباتی مسئلہ ہے۔ ہزار برس سے وہاں سابقہ روایت جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ آخری فیصلہ نہیں ہے۔ اب معاملہ سات ججوں کی بینچ میں جاچکا ہے۔ اس تعلق سے وہی بنچ فیصلہ کرے گا۔