ETV Bharat / city

سی پی ایم نے دو ملیالی ٹی وی چینلوں پر پابندی کی سخت مذمت کی

مارکسوادی کمیونیسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے دہلی فسادات کی رپورٹ دکھانے والے دو ملیالی چینلوں کو 48گھنٹے کے لیے بند کرنے کے حکومت کے حکم کی سخت مذمت کی ہے اور اسے میڈیا کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

CPM strongly condemns ban on two Malayalam TV channels
سی پی ایم نے دو ملیالی ٹی وی چینلوں پر پابندی کی سخت مذمت کی
author img

By

Published : Mar 7, 2020, 3:17 PM IST

سی پی ایم پولٹ بیورو نے آج ایک بیان جاری کرکے حکومت کو اس کارروائی کے لیے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کا حصہ قرار دیا۔

پارٹی نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کی وزارت کی طرف سے ایشیا نیٹ نیوز اور میڈیا ون کی نشریات کو اس طرح بند کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمراں جماعت اپنے خلاف کسی بھی طرح کی خبروں سے پریشان ہے اور وہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی بھی سنگھ پریوار کے رول اور فسادات میں پولیس کی اپنی ذمہ داریوں سے عدم توجہی کے بارے میں سوال اٹھائے۔ پارٹی نے کہا کہ یہ براہ راست میڈیا کی آزادی پر حملہ ہے اور حکومت اس پابندی کو فورا واپس لے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا پر پابندی کا اصل مقصد یہ ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات پر قابو پانے میں مرکزی حکومت کی نا اہلی پر پردہ پوشی کی جا سکے اور ا ن فسادات کو بھڑکانے میں ملوث حکمراں پارٹی کے لیڈروں کو بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.