ETV Bharat / city

کیرالہ میں سی اے اے نافذ نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلی پنارائی وجین - کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین

وزیر داخلہ امت شاہ نے چند روز قبل بنگال میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا ویکسینیشن ختم ہونے کے بعد سی اے اے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، جس کے جواب میں کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر اس قانون پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔

Chief Minister Panarai Vijayan
کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 4:53 PM IST

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے ہفتہ کے روز شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیرالا میں سی اے اے نافذ نہیں کیا جائے گا۔

دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چند روز قبل مغربی بنگال میں انتخابی ریلی میں سی اے اے کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن ختم ہونے کے بعد ہی سی اے اے پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔

بشکریہ اے این آئی
بشکریہ اے این آئی

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے ہفتہ کے روز ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وہ کووڈ ویکسینیشن مہم کے خاتمے کے بعد سی اے اے پر عمل درآمد شروع کردیں گے، جبکہ ہم اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں، اور کیرالہ حکومت ریاست میں اس طرح کی پریشانی کی حمایت نہیں کرے گی، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ہم ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں بتایا گیا ہے کہ بحیثیت ریاستی حکومت یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس پر عمل نہیں کریں گے؟ ہم احتجاج کر رہے ہیں، ہم یہاں سی اے اے کو نافذ نہیں کریں گے۔'

امت شاہ نے حال ہی میں مغربی بنگال میں ایک ریلی میں مٹوا برادری کے ہندو تارکین وطن کو یقین دلایا تھا کہ ویکسینیشن مہم کے بعد سی اے اے نافذ کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ میں اس قانون کے منظور ہونے کے بعد اس کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے مظاہروں کے درمیان کیرالہ کی کمیونسٹ حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس قانون کو اپنی ریاست میں نافذ نہیں کرے گی۔

پنارائی وجین کی حکومت وہ پہلی ریاستی حکومت بنی تھی جس نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.