ریاست مہاراشٹرا میں ممبئی - آگرا شاہراہ پر ایک اسکوٹر اور نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں ایک ہی کنبے کے تین اراکین کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ضلع دیہی پولیس نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک جوڑا اپنے دو بچوں کے ساتھ اسکوٹر پر بوریولی کی سمت جا رہا تھا اور نامعلوم گاڑی نے والشند گاؤں کے پاس انہیں ٹکر مار دی جس میں بیوی اور دونوں بچوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے میں اسکوٹر چلا رہا شخص بھی شدید طورپر زخمی ہوگیا جسے بھونڈی کے ایم جی ایم اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
ہلاک شدگان کی شناخت اربینا سلیم خان (26)وسیم خان(چھ)اور ریحان خان (تین )کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔