ETV Bharat / city

Demolition Drive in Ganderbal: انہدامی کارروائی کے دوران نوجوان نے خود سوزی کی کوشش کی

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 4:33 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نالہ سندھ کے کنارے پر محکمۂ آپباشی اور فلڈ کنٹرول نے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے ہٹانے کی کارروائی انجام Demolition Drive in Ganderbal دی ہے۔ اس دوران انہدامی کارروائی کے دوران ایک شخص نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی Youth sets himself ablaze ہے جس کے سبب زخمی حالت میں اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

youth-sets-himself-ablaze-during-demolition-drive-in-ganderbal
انہدامی کارروائی کے دوران نوجوان نے خود سوزی کی کوشش کی

گاندربل: نالہ سندھ کے کنارے محکمۂ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی جانب سے انہدامی کارروائی کے دوران ایک شخص نے خود سوزی کی کوشش کی Youth sets himself ablaze ہے۔

زخمی شخص کی شناخت 27 سالہ عامر حمید شاہ ولد نذیر احمد شاہ ساکن ہرن گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہدامی کارروائی کے دوران مذکورہ شخص ایک غیر قانونی ڈھانچے کے پیچھے سے اچانک نمودار ہوا اور اس نے چھت پر خود کو آگ لگا دی۔

نالہ سندھ کے کنارے کھڑے غیر قانونی ڈھانچے کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو ایس ایچ او گاندربل اور مقامی لوگوں نے موقع پر ہی بچا لیا۔ تاہم آگ بجھانے سے پہلے ہی وہ جھلس کر زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق عمارت کے مالک نے احاطے میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ایک گہرا گھڑا کھودا تھا، جس کی وجہ سے فوری ریسکیو نہیں ہوسکا۔

دریں اثناء پولیس نے ہسپتال میں داخل ہونے میں ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کیا ہے اور اہل خانہ کو بہترین طبی علاج کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پولیس کی ایک ٹیم پہلے ہی ہسپتال میں موجود ہے اور اس کے علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ پولیس نے میڈیا اور عام لوگوں سے اس واقعے کے ویڈیو کو گردش کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی تاکہ امن وامان میں خلل نہ پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.