جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے نوجوان ماضی کو بھول جائیں اور یونین ٹریٹری کے مستقبل کو روشن کرنے کے متعلق اپنا ہنر اور وقت صرف کریں۔'
سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ ان کو ہنرمند بنانے کی کوشش میں بھی لگی ہوئی ہے۔'
اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں ان نوجوانوں کو انعامات بھی دیے جنہوں نے مثبت کارنامے انجام دیے ہیں جن میں مصنف اور سماجی کارکنان وغیرہ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کالج طلباء، تدریسی اورغیرتدریسی عملے کو خاص ٹیکہ کاری مہم میں لایا جارہا ہے: منوج سنہا
منوج سنہا نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے اور ان کو راستہ دکھانے کے لیے سرکار کئی طرح کے اقدامات کررہی ہے۔'
انہوں نے تقریب کے دوران مزید کہا کہ 'صحت مند معاشرہ، پرامن معاشرہ اور محفوظ معاشرہ کیسے بنایا جائے اس پر نوجوانوں کو توجہ دینی چاہیئے۔'