دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے یاسین ملک بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اور کشمیر کے علحیدگی پسند رہنما یاسین ملِک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کیس کی تحقیقات ٹھیک طریقے سے نہیں ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے صبح سے جیل کے اندر بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ جیل حکام نے اس کی اطلاع دی۔ Yasin Malik on hunger strike in Delhi Tihar Jail
یہ بھی پڑھیں: Yasin Malik Sentence: یاسین ملک کو عمر قید کی سزا
تاہم کئی جیل حکام نے یاسین ملِک کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ یاسین ملک دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے گزشتہ 25 مئی کو یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔