ETV Bharat / city

World Peace Day Celebrated in Pulwama عالمی یوم امن کے موقع پر پلوامہ میں تقریب - World Peace Day Celebrated In JK

اس موقع پر سماجی کارکنوں، پولیس افسران اور دیگر لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ امن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن کی وجہ سے ہم اپنے سماج کو آگے لے جاسکتے ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔ World Peace Day Celebrated In Pulwama

عالمی یوم امن کے موقع پر پلوامہ میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 3:52 PM IST

پلوامہ: ملک بھر میں آج یوم امن منایا گیا۔ اس حوالے سے وادی کے مختلف علاقوں کے علاوہ ضلع پلوامہ کے بوائز ڈگری کالج آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا غیرسرکاری تنظیم کشمکش اور سولیس انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے مشترکہ طور پر اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران، وکلا، سماجی کارکنان، سول انتظامیہ اور ضلع کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکولی بچوں کی جانب سے امن وامان کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش کئے گئے اور ان پروگراموں کے ذریعہ نوجوانوں تک ایک پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی کہ امن کس حد تک ضروری ہے۔ World Peace Day Celebrated In Pulwama

عالمی یوم امن کے موقع پر پلوامہ میں تقریب کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لئے امن ضروری ہے جس کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہئے۔اس سلسلے میں سماجی کارکن نے بات کرتے ہوئے کہا انسان کی روزمرہ کی زندگی کے لئے اور ترقی کے لئے امن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپ کے گردنوں میں امن ہے تو اپ ایک اچھی زندگی گزار سکتے اور یہاں کے نوجوانوں بھی اگے بڑسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپ کے گردنوں میں امن نہیں ہوگا تو اپ آگے نہیں بڑسکتے ہیں۔

غیرسرکاری تنظیم کشمکش کے سربراہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپ گھر اپنے ماحول اور اپنے علاقوں میں امن وامان برقرار رکھے اس سے ہم آگے بڑسکتے ہیں۔انہوں نے کہا اس پروگرام کا مقصد ہے کہ نوجوانوں میں پیداوار پیدا کرنا کہ آگے بڑھنے کے لئے امن کتنا ضروری ہے اور کو برقرار رکھنے کے لئے وہ بھی آگے آئیں۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ اقوام متحدہ نے دوہزارایک (2001) میں اکیس ستمبر کوعالمی یوم امن کے طورپر منانے کا اعلان کیا تھا اوراس فیصلے کے تحت پہلا عالمی یوم امن 21 ستمبر 2002 ء کو منایا گیا تھا۔

اس موقع پراقوام عالم سے اپیل کی گئی تھی کہ یہ دن عدم تشدد اور جنگ بندی کے دن کے طورپر منایا جائے۔تب سے لےکر آج تک 21 ستمبر کو ’’انٹرنیشل پیس ڈے یعنی عالمی یوم امن ‘‘کے طور پرمنایا جاتاہے جوجنگ، تشدد کے خاتمے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کیلئے وقف کردیا گیاہے۔جس کا مقصدپوری دنیا کے لوگوں میں امن کی اہمیت اور جنگوں کی بربادی اور نقصان کے بارے میں آگاہی دینا نیزبرداشت، ہم آہنگی، انسانیت کا احترام جیسی روایات کو پروان چڑھانے اور نوجوان نسل میں اس حوالےسے شعوراجاگر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ED to probe Roshni scam: روشنی ایکٹ گھوٹالہ کی تحقیقات اب ای ڈی کرے گا

اس دن کی مناسبت سے پوری دنیا میں حکومتی اداروں اورسول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتاہے اور نوجوان نسل میں اس دن کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار کیا جاتا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.