ETV Bharat / city

یاسین ملِک کے بارے میں چارج شیٹ کیا کہتی ہے؟

یاسین ملِک کو 1990 کی دہائی کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا اور رہائی کے بعد انہوں نے عسکریت پسندی سے سیاست کی طرف اپنا راستہ بدل لیا۔ 1993 میں، انہوں نے اعلان کیا کہ جے کے ایل ایف ایک سیاسی گروپ ہے جو عدم تشدد کا راستہ اپنا کر کشمیر مسئلے کے حل کے لیے کوشش کرے گا۔ Yasin Malik Convicted in Terror Funding Case

author img

By

Published : May 25, 2022, 3:14 PM IST

ٹیرر فنڈنگ کیس میں یاسین ملِک قصوروار
ٹیرر فنڈنگ کیس میں یاسین ملِک قصوروار

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین محمد یاسین ملِک کو بدھ کو نئی دہلی کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اپنے سینے کے قریب دستاویزات کی فائل پکڑے ہوئے، یاسین ملِک کو درجنوں پولیس اہلکاروں کے درمیان کمرہ عدالت میں لے جایا گیا۔ اگرچہ انہیں ہتھکڑی نہیں لگائی گئی تھی، لیکن ایک پولیس اہلکار نے کمرہ عدالت کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے ان کا بایاں ہاتھ پکڑ لیا۔ عدالت نے یاسین ملِک کو سزا کی مقدار کا فیصلہ کرنے کے لیے مقدمے کی سماعت شروع کی کیونکہ انہوں نے پہلے ہی الزامات کو تسلیم کر لیا ہے۔ مَلِک خود ہی اپنا دفاع کررہے ہیں اور وکیل کی خدمات لینا چھوڑ دیا ہے۔ All Parties Hurriyat Conference

یاسین ملِک کو 1990 کی دہائی کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا اور رہائی کے بعد انہوں نے عسکریت پسندی سے سیاست کی طرف اپنا راستہ بدل لیا۔ 1993 میں، انہوں نے اعلان کیا کہ جے کے ایل ایف ایک سیاسی گروپ ہے جو عدم تشدد کا راستہ اپنا کر کشمیر مسئلے کے حل کے لیے کوشش کرے گی۔ بعد میں ان کی جماعت علیٰحدگی پسند اتحاد کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کی ایک اکائی بن گئی۔ سال 1993 میں تاہم ان کی جماعت حریت کانفرنس سے بھی الگ ہوگئی۔ chargeseet of Yasin Malik Case

این آئی اے نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ملزم یاسین ملک کو سزائے موت دی جائے تاہم الزامات کی نوعیت کے مدنظر، قانونی ماہرین کے مطابق انہیں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ یاسین ملک اس پہلے ان کشمیری نوجوانوں میں شامل تھے جنہوں نے 1988 میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کے بعد پاکستان میں ہتھیاروں کی تربیت لینے کے بعد ہتھیار اٹھائے۔

یاسین ملِک کے خلاف چارج شیٹ کا مختصر خلاصہ:

یاسین ملِک چارج شیٹ میں ملزم نمبر 14 ہیں۔ انہیں 10 اپریل 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا حالانکہ این آئی اے نے 2017 میں کشمیر میں علیٰحدگی پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ ملزم محمد یاسین ملِک عرف اسلم (ملزم -14) کے خلاف الزامات یہ ہیں کہ وہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ ہیں، جو جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جموں و کشمیر میں علیٰحدگی پسند اور عسکریت پسندانہ سرگرمیوں سے متعلق سازش کا حصہ ہونے کے ناطے، انہیں اس معاملے میں 10.04.2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ فروری میں ان کے گھر کی تلاشی لی گئی اور 15 دستاویزات اور الیکٹرانک اشیاء سمیت مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا۔ ملِک کے عسکریت پسند ہونے کی تاریخ اور ان کی کچھ ایسی سرگرمیاں تفصیل کے ساتھ درج ہیں۔ یہ کہ 1993 میں جے کے ایل ایف اے ایچ پی سی کا حصہ بن گئے۔ 2016 میں، ملزم یاسین ملِک نے ایس اے ایس گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کے ساتھ مل کر مشترکہ مزاحمتی قیادت (جے آر ایل) کے نام سے ایک خود ساختہ گروپ تشکیل دیا اور انہوں نے عوام کو احتجاج، مظاہرے، ہرتالیں، شٹر ڈاؤن، روڈ بلاک اور دیگر خلل انگیز سرگرمیاں کرنے کی ہدایات جاری کرنا شروع کر دیں۔ پورے معاشرے کو انتشار اور لاقانونیت کی طرف دھکیلا۔

ملزم یاسین ملِک نے احتجاج اور مظاہروں کو منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ 06.08.2016 سے 16.08.2016 تک کے احتجاجی کیلنڈر کے علاوہ جس پر چیئرمین اے ایچ پی سی کے دستخط تھے، ملزم یاسین ملِک کے گھر سے ایک سالانہ کیلنڈر بھی برآمد ہوا۔ 06.08.2016 سے 16.08.2016 تک کے دوران احتجاج بہت پرتشدد رہا اور اس دوران پتھر بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے 89 مقدمات درج کیے گئے۔ تفتیش کے دوران ملزم یاسین ملِک کی دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر سازش کرنے کی حکمت عملی کا پتہ چلا۔

مزید عرض ہے کہ ملزم یاسین ملِک کے گھر سے حزب المجاہدین کے لیٹر ہیڈ کی کاپی قبضے میں لی گئی۔ اس لیٹر ہیڈ میں حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور جیش محمد نے مشترکہ طور پر وادی میں فٹبال ٹورنامنٹ کی حمایت کرنے والے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس گیم کے منتظمین سے خود کو الگ کر لیں اور جدوجہد آزادی سے وفاداری کا مظاہرہ کریں۔ ملزم یاسین ملِک اور شاہد الاسلام کے درمیان فیس بک چیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں پتھراؤ کے واقعات ملزمین کی طرف سے رچی گئی ایک سوچی سمجھی سازش کے حصے کے طور پر انجام دیے گئے تھے۔

تحقیقات کے دوران یاسین ملِک کے ای میل اکاؤنٹ سے ای میلز ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔ ان ای میلز سے پتہ چلتا ہے کہ یاسین ملِک نے 'جدوجہد آزادی' کے نام پر جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے دنیا بھر میں ایک وسیع ڈھانچہ اور طریقہ کار ترتیب دیا تھا۔

یاسین ملِک کے ایک ساتھی نے انہیں ایک ای میل بھیجی جس میں یاسین ملِک کی طرف سے 'آپ کی عدالت' نام کے ایک پروگرام میں صحافی رجت شرما کو دیے گئے انٹرویو کی نقل بھیجی گئی جس میں یاسین ملِک نے بتایا کہ وہ مری میں لشکر طیبہ کے کیمپ گئے تھے جہاں حافظ سعید تھے۔ اس کے لیے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ چارج شیٹ میں مذکورہ میل کے اقتباسات دوبارہ پیش کیے گئے ہیں۔ این آئی اے نے جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ ظاہر کرتی ہیں کہ ملزم یاسین ملِک نے 38، 39 اور 40 دفعات کے تحت جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔

نیوز کلپ کی نقل جس میں یاسین ملِک کو حافظ سعید کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے دکھایا گیا ہے، کے بارے میں ملزم کی جانب سے یہ استدلال پیش کیا گیا کہ انہوں نے حافظ سعید کو اپنے اسٹیج پر مدعو نہیں کیا تھا اور حافظ سعید خود اس اسٹیج پر پہنچے تھے۔ تاہم، ملزم کو حافظ سعید کو اسٹیج چھوڑنے یا خود اسٹیج چھوڑنے کے لیے کہنے سے کسی چیز نے نہیں روکا تھا۔ خود کو جموں و کشمیر کا ایک مقبول سیاسی رہنما ہونے کا دعویٰ کرنا اور حافظ محمد کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا، یہ ثابت کرتا ہے کہ ملزم کو حافظ سعید کے ساتھ اختلاف نہیں ہے اور وہ ان کے طرز عمل کو جائز سمجھتے ہیں۔

ملزم نے اس ملاقات کا اعتراف کیا بلکہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہ میٹنگ حکومت ہند کے کہنے پر کی تاکہ حافظ سعید کو امن عمل میں شامل ہونے پر راضی کیا جائے۔ تاہم، ملزم کا یہ دعویٰ متنازع ہے جس کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے، چنانچہ اس پس منظر میں یہ مقدمے کا معاملہ بن جاتا ہے اور اس تنازعہ کی حمایت کرنے کے لیے ریکارڈ پر کوئی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے یو اے پی اے کی دفعہ 39 کے تحت کیس نہیں بنتا۔ یاسین ملک کے خلاف کسی دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اگرچہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ اس نے ظہور احمد شاہ وٹالی سے کچھ رقم وصول کی تھی جو وٹالی کو حافظ سعید سمیت دوسروں سے ملی تھی۔ تاہم، رقم وصول کرنا دہشت گرد تنظیم کے لیے رقوم جمع کرانے کی دعوت دینے کے مترادف نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.