ETV Bharat / city

Weather in Kashmir بارشوں کے بعد تین ستمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 12:41 PM IST

محکمہ موسمیات نے وادی میں تین ستمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔ Dry weather in kashmir

بارشوں کے بعد تین ستمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر: چند دنوں کے دوران رک رک کر بارش ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 ستمبر موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔ Weather forecast to dry in Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران معمول بوندا باندی ہوئی جبکہ اس مدت کے دوران گلمرگ میں3.0 ملی میٹر، پہلگام میں سب سے زیادہ17.6 ملی میٹر، کپوارہ میں 1.3 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی میں بارشوں کے باعث کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بھی قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں، مزید بارشوں کا امکان

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.