ETV Bharat / city

شوپیاں میں پانی کی قلت سے عوام پریشان

شوپیان میں حکومت اور محکمۂ جل شکتی کے عہدیدار اور ملازمین آئے دن مرکزی اسکیم ’’ہر گھر کو نل سے جل‘‘ اسکیم سے متعلق بیانات اور اشتہارات جاری کرتے ہیں تاہم یہاں زمینی صورتحال مختلف ہے۔

شوپیاں میں پانی کی قلت سے عوام پریشان
شوپیاں میں پانی کی قلت سے عوام پریشان
author img

By

Published : Nov 8, 2021, 1:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کرنے والے بیشتر واٹر سپلائی پلانٹ عملاً بے کار پڑے ہوئے ہیں اور عوام کو پانی کی فراہمی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں۔

شوپیاں میں پانی کی قلت سے عوام پریشان
ضلع پلوامہ کے بنہ محلہ بامنو، کھڈیار اچھ گوزہ سمیت دیگر کئی علاقوں کے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ان کا علاقہ پینے کے پانی سے محروم ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور محکمۂ جل شکتی کے عہدیدار اور ملازمین آئے دن مرکزی اسکیم ’’ہر گھر کو نل سے جل‘‘ اسکیم سے متعلق بیانات اور اشتہارات جاری کرتے ہیں تاہم زمینی صورتحال مختلف ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دو مہینے سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے سیب و دیگر پھلوں کے باغات اور سبزیوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے علاقے کے لوگوں کو پیش آرہی مشکلات کو حل کرنے کی گزارش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.