ETV Bharat / city

Water Crisis in Pulwama: پلوامہ میں عوام بجلی اور پانی کی سپلائی سے محروم - پلوامہ میں بجلی کا مسئلہ

پلوامہ کے راجپورہ تحصیل کے سونابنجر گاؤں میں بجلی کے تار کھمبوں کے بجائے درختوں پر لٹک رہے ہیں۔ اس گاؤں میں چند ہفتوں سے پانی کی سپلائی بھی بند ہے۔Electricity Problem in Pulwama

Water Crisis in Pulwama
Water Crisis in Pulwama
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 9:49 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ تحصیل کا سونابنجر گاؤں چند ہفتوں سے بجلی اور پانی کی سپلائی سے محروم ہے۔ water crisis and electricity problem in Pulwama

سونابنجر کے دیہاتیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'بجلی کے علاوہ ان کے گاؤں میں گزشتہ چند ہفتوں سے پانی کی سپلائی نہیں ہے کیونکہ دونوں محکمے جل شکتی اور پی ڈی ڈی علاقے میں اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں۔'

Water Crisis in Pulwama

انہوں نے بتایا کہ 'علاقے میں بجلی کے کھمبے نہ ہونے کی وجہ سے ہم بجلی سے محروم ہیں اور بجلی کے کھمبوں کی بجائے درختوں پر تاریں لٹک رہی ہیں۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے علاقے میں کام کرنے والے ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے ہمیں پانی کے بحران کا بھی سامنا ہے۔'

مقامی باشندہ مختار احمد کا کہنا تھا کہ 'بِل لینے کا وقت جب آتا ہے تب ملازم آتے ہیں۔ ہم گندے نالوں سے پانی لاتے ہیں یہاں کسی بھی ڈپارٹمنٹ کا کوئی بھی بندہ نظر نہیں آتا ہم ایک کلومیٹر دور سے پانی لاتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Protest Aginst PDD and Jal Shakti in Watdoor Brinty: وٹدور، برنٹی میں پی ڈی ڈی اور جل شکتی کے خلاف احتجاج

پی ڈی ڈی ملازم بڈگام PDD employee Budgam نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بجلی کے کھمبوں کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں اور بہت جلد علاقے میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ علاقے میں کام کرنے والے ملازمین کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.