ETV Bharat / city

محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے عدالتی فیصلے کا خیرقدم کیا

author img

By

Published : Jun 10, 2019, 8:28 PM IST

Updated : Jun 10, 2019, 9:35 PM IST

جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے کٹھوعہ جنسی زیادتی اور قتل کیس میں عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے عدالتی فیصلے کا خیرقدم کیا

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس معاملے پر سیاست کرنے سے احتراز کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ موزوں ترین وقت ہے کہ ہم آٹھ سالہ بچی کے ساتھ پیش آئے بہیمانہ جرم جس میں عصمت دری کے بعد اس کو قتل کیا گیا، پر سیاست نہ کریں'۔

سیاسی جماعتوں نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا
محبوبہ مفتی نے کہا: 'کٹھوعہ فیصلہ سے راحت نصیب ہوئی، اس کا کریڈٹ آئی جی پی مجتبیٰ کی سربراہی والی کرائم برانچ کی ٹیم، ایس ایس پی جالا، ایڈیشنل ایس پی نوید، ڈپٹی ایس پی شیو تامبری اور طالب کو جاتا ہے جنہوں نے رکاوٹوں کے باوجود حقائق کو سامنے لایا اور ملک بھر کے لوگ متاثرہ بچی کی حمایت کے لئے کھڑے رہے'۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'آمین، قصوروار وں کو تحت قانون سخت ترین سزا ملنی چاہئے اور ان سیاست دانوں جنہوں نے قصورواروں کا دفاع کیا، متاثرہ کو بدنام کیا اور قانونی سسٹم کو دھمکایا کے بارے میں مذمت کے لئے الفاظ ہی نہیں ہیں'۔

نیشنل کانفرنس کے یوتھ صدر سلمان ساگر نے عدالت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس فیصلے کی ستائش کرنی چاہئے کیونکہ یہ فیصلہ انسانیت کا فیصلہ ہے۔
سلمان ساگر نے کہا کہ سابق بی جے پی رہنما لال سنگھ اور دیگر سیاسی رہنماوں کو عوام نے ووٹوں کے ذریعے جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھ دار ہیں اور ایسی واقعات پر سیاست کرنے والے لوگوں کا ساتھ نہیں دیتے ہیں۔
دریں اثنا جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے کٹھوعہ کیس کے بارے میں عدالت کے فیصلے پر جموں کشمیر پولیس کو مبارک باد پیش کیا۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'رسانہ جنسی زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کو سزا دلوانے میں جموں کشمیر پولیس مستحق مبارکباد ہے، سیاست دانوں نے اس تحریک کو سبوتاژ کرنے کی حتی الامکان کوشش کی تھی لیکن عدالت اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں ثابت قدم رہیں اور سماجی کارکنوں اور میڈیا کے رول کو بھی نہیں بھولا جاسکتا'۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے کہا کہ کٹھوعہ کیس میں انصاف کیا گیا یہ ایک اچھی خبر ہے۔

Last Updated : Jun 10, 2019, 9:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.