بڈگام کے چرار شریف میں عرس تقاریب اختتام پذیر ہوگئیں۔ درگاہ شیخ نورالدین نورانیؒ پر عرس تقاریب کا بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
عرس کے موقع پر وادی کے مختلف علاقوں سے زائرین نے درگاہ شریف پر حاضری دی اور دعائیں کی۔ تاہم کووڈ۔19 کے پیش نظر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی زائرین کی بہت کم تعداد نے شرکت کی جب کہ قبل ازیں عرس تقاریب کے موقع پر بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے تھے۔
عرس تقاریب کے موقع پر کورونا گائڈ لائن پر سختی سے عمل کیا گیا اور رات کے اوقات میں زیارت کی اجازت نہیں دی گئی۔ عقیدت مندوں کو باری باری سے درگاہ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جارہی تھی تاکہ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھا جاسکے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل درگاہ حضرت شیخ نورالدین نورانیؒ کے مزار کی پوشاک کشائی کے بعد عرس تقاریب کا آغاز ہوا تھا۔ سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ کے احاطہ میں بڑی تعداد میں دکانیں بھی لگائی گئی تھیں۔