ETV Bharat / city

مرکزی وزراء کا دورہ شوپیان - ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

دورہ کے دوران ڈاکٹر ایل مرگن نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر موددی نے حکومت ہند کی تمام وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

مختلف امور کے وزراء کا دورہ شوپیان
مختلف امور کے وزراء کا دورہ شوپیان
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 10:23 PM IST

حکومت ہند کے آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر برائے ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن نے ضلع شوپیان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیدواروں میں سبسڈی پر ٹریکٹر، ڈیری فارم اور دیگر آلات تقسیم کیں ساتھ ہی انہوں نے محکمہ پشو پالن کو ایک ایمبولینس دی جبکہ انہوں نے دودھ کی نقل و حمل کے لیے گاڑیاں بھی امیدواروں میں تقسیم کیں۔

مختلف امور کے وزراء کا دورہ شوپیان

وزیر موصوف نے منی اسکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار ویشیو اور دیگر افسران کے ساتھ کی ایک میٹنگ کی۔

اس دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ساتھ ہی ضلع افسران نے وزیر موصوف کو ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایل مرگن نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر موددی نے حکومت ہند کی تمام وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرس کو جموں میں بڑا دھچکہ، دیویندر سنگھ رانا پارٹی سے مستعفی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یونین ٹیریٹری میں ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے بہت خواہشمند ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز نے ترقیاتی اسکیموں اور انفرادی فوائد کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کے لوگوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.