کھیلوں کے مرکزی وزیر برائے کھیل کود نیستھ پرمانک نے آج ڈی پی ایل اونتی پورہ میں تین روز تک جاری رہنے والے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کھلاڑی بھی موجود تھے۔
یہ بھ پڑھیں:وزیر نسیتھ پرمانک کا پلوامہ دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر نے بتایا کہ ان کے لیے آج کا دن بڑا ہی اہم ہے اور یہ دن ان کے لیے یادگار رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اونتی پورہ سے مستقبل قریب میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں:مرکزی وزیر نے زعفرآن ٹریڈ سپائس پارک کا تفصیلی دورہ کیا
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف بھی موجود تھے، جب کہ کھیل کود کے مرکزی وزیر کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے۔