گاندربل: ہفتہ کی صبح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سید کدل فتح پورہ علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ لاش بظاہر غیر مقامی لگتی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ایک شخص کی لاش جو بظاہر ایک غیر مقامی لگ رہی ہے گاندربل کے فتح پورہ کے سید کدل علاقے سے ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے نالہ سندھ میں لاش پڑی دیکھی اور متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ ایس ایچ او صدر گلزار حسین نے بتایا کہ پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔