تفصیلات کے مطابق سری نگر کے شیرین باغ کے کرن نگر میں موجود ڈینٹل کالج سے تقریبا چھ ہزار طلبہ نے 5 سالوں میں سرجن کی ڈگری حاصل کی ہے، جس کے بعد انہیں کہیں ملازمت نہیں ملی ہے اور وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: سانبہ میں تین مشکوک ڈرون دیکھے گئے
انتطامیہ کے پاس ان کے لیے ابھی کوئی جاب پالیسی نہیں ہے، جس کے نتیجے میں یہ انتظامیہ سے نالاں ہیں، اس دوران ڈینٹل سرجن نے کالج کے احاطے میں انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا، جس میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر انتظامیہ کے پاس ہمارے لیے کوئی بھی جاب پالیسی نہیں ہے تو پہلے ایڈمیشن کیوں لیا جاتا ہے ؟ اس دوران انہوں انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مستقبل سے نہ کھیلا جائے اور ہمارے لیے جاب پالیسی کا اعلان کیا جائے۔