جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے صراف کدل میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جاوید احمد اور عبدالحمید کے بطور ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ایک عام شہری جو حملے میں زخمی ہوا ہے ان کی شناخت خواجہ بازار کے فیاض احمد مٹو کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پرھیں:
وہیں گرینیڈ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور تلاشی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ حملہ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔