ETV Bharat / city

کلوگام : دمحال ہانجی پورہ میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی - سیب کے باغات

غلام احمد لون اور شاہد احمد ڈار سیب کے باغات میں کام کرنے گئے تھے۔ اس دوران تیندوے نے ان پر حملہ کیا اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔

حملے میں  دو افراد زخمی
حملے میں دو افراد زخمی
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں ایک تیندوے نے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ غلام محمد لون اور شاہد احمد ڈار ساکن دمحال ہانجی پورہ اس حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

غلام احمد لون اور شاہد احمد ڈار دونوں سیب کے باغات میں کام کرنے گئے تھے۔ اس دوران تیندوے نے ان پر حملہ کیا۔ مقامی افراد کے مطابق دمحال ہانجی پورہ اور متصل گاؤں میں جنگلی جانوروں کی موجودگی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔

دمحال ہانجی پورہ میں تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

اس سے پہلے بھی ضلع بانڈی پورہ اور شوپیان میں جنگلی جانوروں نے بستیوں کا رخ کیا ہے۔ اس دوران جانوروں نے لوگوں پر حملے بھی کیے ہیں۔ جن میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے اور کئی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے
شوپیان انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک، تصادم جاری

محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ جنگل کی کٹائی کی وجہ سے جنگلی جانور اب بستیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ اس لیے جنگلات کا تحفظ نہایت اہم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.