جموں و کشمیر انتظامیہ نے 2 اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران (اے آرٹی او) کو صوبائی کمشنر کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا ہے جبکہ حمایت اسکیم کے چیف آپریٹنگ افسر کپل شرما کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انہیں حکم ثانی محکمہ عمومی انتظامی کے ساتھ منسلک کیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے ہفتہ کو ایک اور حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تعینات اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر (اے آر ٹی او) کو صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:
کمشنر سیکریٹری عمومی انتظامہ محکمہ منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا” انتظامیہ کے مفاد میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر(اے آرٹی او) اننت ناگ پیرزادہ شبیر احمد اور انچارج اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر (اے آرٹی اﺅ) کپواڑہ مختار احمد صوفی کو فوری طور پر صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔