ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی 73 واں یوم جہمور 73rd Republic Day یہ بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں کے مولانا آزاد اسٹڈیم Maulana Azad Stadium میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی۔
ادھر گرمائی دارالحکومت سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ جس میں پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی ودیگر نیم فوجی دستوں کے علاوہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹوں نے حصہ لیا۔ تقریب پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
ضلع سرینگر کے دیگر اہم اور تاریخی مقامات پر بھی قومی پرچم لہرا گیا۔ 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر آج شہر سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر پہلی مرتبہ جب الوطنی کے نغموں کی دھن کے بیچ قومی پرچم لہرایا گیا۔
سوشو پولیٹکل کارکنان نے سخت سیکورٹی کے درمیان شہر سرینگر کا دل کہلائے جانے والے لال چوک کے گھنٹہ پر ترنگا لہرایا اس موقعے پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹروں، اسکولی بچوں، این سی سی کیڈیٹوں اور سیکورٹی فورسز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ سوشو پولیٹکل کارکنان نے اس موقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہائیوں کا خواب تھا جوکہ آج کا پورا ہوا۔
ادھر شہراہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر نصب کمبوں پر بھی قومی پرچم لہراتے ہوئے دیکھےگئے جبکہ اس مرتبہ شہر سرینگر کے کئی تاریخی پارکوں کو بھی قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ اقبال پارک اور پرتاب پارک کے بیچوں بیچ بھی قومی پرچم نصب کیے گئے تھے۔ جہاں سرینگر کے زیرو برج پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کارپٹروں نے پرچم کشائی کی رسم انجام دی وہیں جھیل ڈل کے کنارے پر بھی مسلم راشڑیہ منچ کے جنرل سیکرٹری نے قومی ترنگا لہرایا۔
مزید پڑھیں: J&K Wins Most Police Medals for Gallantry: یوم جمہوریہ پر تمغہ شجاعت پانے میں جموں و کشمیر سرفہرست
ادھر وادی کے دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات کے ساتھ ساتھ سرینگر میں قائم اہم تنصیبات اور دفاتر میں بھی 73 ویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی وہیں بین الاقوامی ہوائی اڈے عدلت عالیہ اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر پر بھی قومی پرچم لہرایا گیا۔