وادی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے آج ترال انتظامیہ نے ٹاؤن ہال میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں ایمہ کرام، ٹریڈرس، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں تحصیلدار ترال سجاد احمد Tehsildar Tral Sajjad Ahmed نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کر کے کووڈ کے رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو رضامند کریں کیونکہ کووڈ کے ساتھ ساتھ امیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا نفاز عمل میں لایا گیا Weekend Lockdown in Srinagar ہے۔
بعد میں میونسپل کمیٹی ترال Municipal Committee Tral کی ایک ٹیم نے ترال کے بازاروں میں لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے عوام سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔وہیں عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کی پہل کا خیر مقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:DHSK on Covid Situation in J&K: ضلع ہستپالوں میں معمول کے مطابق او پی ڈی سروس بحال رہیں گی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم سی ترال کے نائب صدر محمد شفیع شاہ نے بتایا کہ میٹنگ کا مقصد یہ تھا کہ کس طرح ترال علاقوں میں کووڈ کے خطرات سے نمٹا جا سکے کیونکہ اس مہلک وباء نے پوری دنیا میں کہرام مچا کر رکھ دیا ہے۔
محمد شفیع شاہ نے بتایا کہ انتظامیہ بھی عوام کے لیے تمام ضروری انتظامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے عوام پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔