ETV Bharat / city

صدر جمہوریہ کی آمد پر بلیوارڈ اور گپکار روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی

ٹریفک پولیس سرینگر کے مطابق 25 تا 27 جولائی تک سرینگر کے بلیوارڈ اور گپکار روڈ پر گاڑیوں کہ آمدورفت معطل رہے گی۔ بلیوارڈ اور گپکار کے راستے سفر کرنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اتوار سے منگل تک متبادل راستہ اختیار کریں۔

صدر ہند رام ناتھ کووند
صدر ہند رام ناتھ کووند
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 8:55 AM IST

محکمہ ٹریفک نے گاڑیاں چلانے والوں سے استدعا کی ہے کہ وہ رام منشی باغ ڈلگیٹ رعناواری، حضرت بل،حبک ،فورشور،نشاط کا راستہ اختیار کریں ۔
عوام کو مطلع کرنے کےحوالے سے ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رام منشی باغ کراسنگ، بڈیاری کراسنگ ڈلگیٹ اور نشاط فورشور کراسنگ پر ٹریفک کو موڈ دیا جائے گا۔
واضح رہے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 25جولائی سے 27جولائی تک جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر اتوار کو سرینگر پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب شرکت کے بعد 26 جولائی صدر ہند کرگل جنگ میں شہد ہوئے فوجی جوانوں کو خراج پیش کرنے کے لیے دراس میں ہونے والی تقریب میں حصہ لیں گے۔
یاد رہے کہ سنہ 1999 میں بھارت اور پاکستان کے مابین کرگل جنگ میں بھارت کی کامیابی پر دراس وار میموریل میں فوج مختلف تقاریب کا اہتمام کرتی ہیں جس میں ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.