یکم اپریل کو قدرت کے اس حسین و جمیل باغ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا تھا اور تب سے باغ گل لالہ مقامی، ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے کھچا کھچ برا پڑا ہے۔
ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کئی ایک سیاحوں کا کہنا تھا کہ باغ گل لالہ کے بارے میں جو انہوں نے سنا اور پڑھا تھا اس سے بہت زیادہ خوبصورت انہوں اسے تب پایا جب وہ اسے دیکھنے یہاں آگئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گل لالہ کے پھول جتنے ہی خوبصورت ہے اتنے ہی نازک بھی ہوتے ہیں اور کچھ ہی ہفتوں تک کھل جانے کے بعد مرجھاتے ہیں، لہذا قدرت کے اس حسین منظر کو انہی دنوں تک سیاحوں کے لئے کھولا جاتا ہے اور پھر اگلے موسم بہار تک بند کیا جاتا ہے۔