گاندربل: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جہاں 'ہرگھر ترنگا مہم' کے تحت ریلی نکالی گئی وہیں گاندربل ضلع انتظامیہ کی جانب سے رافٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ گاندربل نے محکمہ سیاحت اور ایڈونچر ٹورسٹ آپریٹر ایسوسی ایشن آف کشمیر کے اشتراک سے آج سندھ نالے میں رافٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ جسے ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیام بیر اور ایس ایس پی گاندربل، نکھل بورکر نے ووسن میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی ٹورازم کیفے ٹیریا ووسن کے قریب رافٹنگ پوائنٹ سے شروع ہوئی اور وائل پل پر اختتام پذیر ہوئی۔
ڈی سی اور ایس ایس پی بھی بوٹ پر سوار ہوئے اور دوسرے بوٹوں کے ساتھ مل کر سندھ نالے کے بہتے پانی میں ترنگا لہراتے ہوئے فخر سے قوم پرستی کے جذبے کو ابھارا۔ رافٹنگ کا انعقاد ہر گھر ترنگا مہم کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منانا تھا۔اس موقع پر مقامی نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد اور پولیس و سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
اننت ناگ: اننت ناگ میونسپل کونسل کی جانب سے اننت ناگ کے ٹاؤن ہال ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس تقریب کے بعد میں 'ہر گھر ترنگا' ریلی بھی نکالی گئی۔ یہ ریلی ٹاؤن ہال اننت ناگ سے شروع کی گئی جو اننت ناگ کے مختلف بازاروں سے ہو کر میونسپل کونسل کے آفس کے احاطے میں اختتام پذیر ہوئی۔ Anantnag Tiranga Yatra Rally
اس ریلی کی قیادت میونسپل کونسل کے صدر بلال احمد شاہ نے کی ،ان کے ہمراہ ڈی ایس پی اننت ناگ عاشق حسین ایس ایچ او صدر اننت ناگ میر مسرت سی آر پی ایف کے افسران کے علاوہ میونسپل کونسل کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس ریلی کا مقصد یہاں کے اور کشمیری عوام کے دلوں میں حب الوطنی کا جزبہ پیدا کرنا ان کے مطابق کشمیر کے حالات سازگار ہو رہے ہیں۔اس طرح کی ریلیاں اس کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈوڈہ: آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر اہتمام پولیس نے ڈوڈہ شہر میں ایک موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا، یہ ریلی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے شروع ہوکر شہر کے اہم شاہراؤں سے ہوتے ہوئے ڈی پی ایک ڈوڈہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ Doda Police Organized Motor Vehicle Rally
ریاسی: جموں کے ضلع ریاسی میں ڈسٹرکٹ پولیس ریاسی نے ضلع میں قومی پرچم اور اسٹیکرز تقسیم کیے۔ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی پولیس نے ریاسی میں تقریبا 12000 قومی پرچم لوگوں میں تقسیم کیے، اور گاڑیوں پر تقریبا 5000 اسٹیکرز چسپاں کیے۔
سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس امت گپتا نے بتایا کہ ریاسی پولیس آزادی کا امرت مہاتسو منا رہی ہے اور ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لے رہی ہے اور ریاسی میں مختلف قسم کی سرگرمیاں منعقد کر کے اس مہم کے بارے میں کونے کونے تک بیداری پیدا کر رہی ہے۔ ضلع کے ریاسی کے لوگوں نے عام لوگوں کی بیداری کے لیے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد میں ریاسی پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔