وادی کشمیر میں جمعہ کے روز معراج العالم کی اختتامی تقریبات نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائیShab -E -Meraj Congregation in Kashmirگئیں۔اس سلسلے میں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پڑھے۔
وادی کشمیر میں جمعے کے روز معراج العالم کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے زائرین نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ Shab -E -Meraj Congregation in Dargah لیا۔
درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کے بعد عاشقان رسول ﷺ موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے۔
درگاہ حضرت بل میں نماز کے اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وزن نے شرکت کی آثار شریف شہری کلاش پورہ، پنجورہ، صورہ، زیارت علمدار کشمیر چرار شریف اور دوسری عبادت گاہوں میں بھی روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔
انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل بجلی ،پینے کا صاف پانی،طبی ،ٹرانسپورٹ ،صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔
وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے باغ نوگام میں بھی جمعہ کے روز معراج العالم کی اختتامی تقریبات نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی Shab -E -Meraj Congregation in anantnag گئیں۔
اس سلسلے میں اننت ناگ کے باغ نوگام میں جمعہ کے روز معراج العالم کی اختتامی تقریب میں زائرین نے شرکت کی۔اس موقع پر مولانا فیاض رضوی نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس کی نشاندہی کرائی جس سے ہزاروں زائرین فیض یاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:Shab-e-Mehraj Congregation in Kashmir: معراج النبی ﷺ کی پر وقار تقاریب وادی کشمیر میں منعقد
روح پرور مجلس میں بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔ جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے دور دراز سے آئے ہوئے زائرین نےشرکت کی۔