کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما سیف الدین سوز نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے کشمیر کے جھگڑے کو حل کرنے کے سلسلے میں پاکستان کے رول کا ذکر کیا ہے جو ایک سچائی ہے۔ پروفیسر سوز نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ محبوبہ مفتی نے یہ کہا ہے کہ کشمیر کا جھگڑا بات چیت سے طے ہو سکتا ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے ساتھ بھی بات ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا "اس بیان میں کیا غلط ہے؟ کیا ساری دنیا نے پاکستان کو اس جھگڑے کا بنیادی فریق تسلیم نہیں کیا ہے؟ کیا پاکستان کو بحیثیت فریق اقوام متحدہ نے تسلیم نہیں کیا ہے؟" سوز نے کہا کہ بی جے پی وزرا نے دراصل اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ واقعات نہیں بلکہ پروپگنڈا پر بھروسہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ان کا مزید کہنا ہے کہ "کشمیر کا جھگڑا حل کرنے کی صحیح تجویز یہی ہے کہ بات چیت کا دروازہ کھولا جانا چاہئے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے علاوہ پاکستان سے بھی بات ہونی چاہئے۔"
(یو این آئی)