ETV Bharat / city

پانچ اگست 2019 کا فیصلہ واپس لیا جائے: حسنین مسعودی - جیو پولیٹیکل تبدیلی

جموں و کشمیر کے رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر حسنین مسعودی نے مرکزی حکومت سے پانچ اگست 2019 کو لیے گئے فیصلے کو واپس لینا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ایسا نہیں کیا تو افغانستان کی صورتِحال کا سیدھا اثر جموں و کشمیر اور لداخ پر پڑے گا۔"

حسنین مسعودی
حسنین مسعودی
author img

By

Published : Aug 26, 2021, 10:44 PM IST

افغانستان کے حالات پر وزارت خارجہ کی پرس بریفنگ کے دوران اُنہوں نے اپنے خدشات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ "وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کے مفادات کے تحفظ کے لیے زیادہ پرعزم اور فعال کردار ادا کیا جائے۔ نئی دہلی جس پالیسی کو اپنارہی ہے وہ پورے خطے کے لیے سنگین اثرات مرتب کرسکتی ہے۔"

افغانستان کے حالات سے پیدا ہونے والے ممکنہ خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مسعودی نے کہا کہ مرکز حکومت کو 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو واپس لینے میں مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

مسعودی کا کہنا ہے کہ "اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ متوقع اثرات خطے میں امن اور اسٹبلیٹی کو متاثر نہیں کرے گی، مرکزی حکومت کو 4 اگست 2019 کی پوزیشن بحال کرنی چاہیے۔"

مزید پڑھیں:Kabul Airport Blast: کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ، 13 ہلاک: پنٹاگن

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جیوپولیٹیکل تبدیلی جو افغانستان کی وجہ سے آئی ہے وہ بھارت کو نہیں چھوئے گی، اگر بروقت اصلاحات جموں و کشمیر اور لداخ میں کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.