ادھر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ نے ہفتہ کے روز ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کیا ہے۔
یونیورسٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز یونیورسٹی کھلی رہے گی تاہم اس روز ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شوپیاں ضلع کے تمام بازاروں میں ہفتے کے روز بھی ہو کا عالم چھایا رہا، دکان بند، تجارتی سرگیاں معطل اور اکثر تعلیمی ادارے اور ٹیویشن سینٹر بند رہے، سرکاری دفاتر اور بنکوں میں بھی کام کاج متاثر رہا جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل نہ ہونے کے برابر رہی۔
ضلع پلوامہ کے بعض حصوں میں بھی ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔دکانیں بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل متاثر رہی۔
حکام نے دونوں اضلاع کے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات رکھا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو وقوع پذیر ہونے سے روکا جاسکے۔
تاہم جنوبی کشمیر کے دیگر حصوں بشمول اننت ناگ اور کولگام میں زندگی معمول کے مطابق جاری رہی۔
بتادیں کہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کی پولنگ کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے 6 مئی کو پلوامہ اور شوپیاں میں ووٹ ڈالنے ہیں۔