ایس ایم سی سرینگر نے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ، محکمہ فاریسٹ، ایس ڈی آر ایف اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے اس فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
پروگرام میں چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ 'شہرہ آفاق جھیل ڈل کشمیر کی اہم آبی پناہ گاہ ہے اور مشن کے تحت اس کی شان رفعت بحال کرنے کے لیے حکومت کام کررہی ہے'۔ وہیں ڈل کو تحفظ فراہم کرنے اور صفائی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ارون کمار مہتا نے لوگوں سے تعاون پر زور دیا'۔
مزید پڑھیں: کل جماعتی حریت کانفرنس: پوری قوم مرحوم گیلانی کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے
پروگرام میں جھیل ڈل کی صفائی ستھرائی اور دیگر آبی پناہ گاہوں کو تحفظ فراہم کرانے سے متعلق پینٹنگ مقابلے کا اہتمام بھی کیاگیا۔ وہیں اس مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے دوران شعور بیداری کے لیے موسیقی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔