نجی ائیر لائن گوفرسٹ نے متحدہ عرب امارات میں واقع لولو گروپ کے ساتھ سرینگر سے شارجہ تک کار گو نقل وحمل کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ گو فرسٹ پہلی ائیر لائن ہے جو کشمیر سے برآمدات کی خاطر براہ راست بین الاقوامی رابطہ شروع کرے گی۔
مفاہمت نامے کی یاداشت ( ایم او یوز) گو فرسٹ ہیڈ کارپوریٹ افئیرز موہت دویدی اور لو لو گروپ کے ڈائرکٹر ایم اے سلیم کے درمیان پرنسپل سکریٹری صنعت و تجارت اور انتظامی سکریٹری، محکمہ شہری ہوا بازی اور حکومت جموں و کشمیر کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
ایم او یو کے مطابق یہ گو فرسٹ ایئر لائنز رواں برس ماہ دسمبر سے آپریشن شروع کریے گی جس سے نہ صرف جموں و کشمیر کے کسانوں اور کاشتکاروں بلکہ دستکاروں، بنکروں اور کاریگروں کو بھی فائدہ ہوگا، جبکہ انہیں با آسانی رسائی کے ساتھ ساتھ طویل بنیادوں پر قلیل مدتی ٹرانزٹ میں بہتر قیمت حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں:
سرینگر ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرنے کی ضرورت: کے سی سی آئی
سرینگر سے شارجہ کے درمیان گو فرسٹ فلائٹ جو فی الحال ہفتے میں 4 دن اڑان بھرے گی تاہم آنے والے وقت میں یہ یومیہ اڑان بھرے گی۔ وہیں جموں وکشمیر اور خلیجی ممالک خاص کر دبئی اور شارجہ کے درمیان تجارت کے لئے ایک پل کا کام کرے گی۔ واضح رہے لولو گروپ دبئی کا سب سے بڑا مارکیٹنگ گروپ ہے۔