ڈی ڈی سی ممبر پرمیت کور کی اپنی پارٹی میں شمولیت کے دوران پارٹی صدر الطاف بخاری نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مبارکبادی پیش کی۔ اس موقع پر اپنی پارٹی کےرہنما غلام حسن میر اور محمد دلاور میر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
پرمت کور نے میڈیا سے بات کرتے ہوے پیپلز کانفرنس پہ الزام عائد کیا کہ اس پارٹی میں لوگوں کی خدمت کرنے یا کام کرنے پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جبکہ مجھے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنی ہے جس کے لئے عوام نے ان کا انتخاب کیا تھا۔
مزید پڑھیں:ادھم پور: اپنی پارٹی کی نئی ٹیم کے قیام کے بعد پہلا اجلاس
اپنی پارٹی میں شمولت اختیار کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ یہ نئی پارٹی اور نئی سوچ رکھنے والی جماعت ہے جو لوگوں کی صحیح ترجمانی کرتی ہے۔ اس لیے میں نے اس پارٹی شمولیت کی۔