سرینگر: 2004 میں جموں و کشمیر کے محکمہ دیہی ترقی میں کمیونٹی انفارمیشن سنٹر آپریٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی، جن کو محکمے کے تمام آن لائن موڈ کے کام سونپے گئے تھے۔سی آئی سی آپریٹرز انجینئرنگ، کمپوٹر، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن جیسی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرکے وہ محکمے میں بھرتی ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 17 برس میں ان کی تنخواہ میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔
گزشتہ 17 برسوں سے 172 سی آئی سی آپریٹرز معمولی تنخواہ پر کام کررہے ہیں اور مستقل ہونے کا بےصبری سے انتطار کررہے ہیں، لیکن جموں و کشمیر کی انتظامیہ ان کے مستقلی کے حکمنامہ اجرا کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔یہ سی آئی سی آپریٹرز تمام آن لائن کام اور اسکیمز کو چلارہے ہیں جن میں ای-گرام سوراج، سوچھ بھارت مشن، پردھان منتری آواس یوجنا جیسے دیگر پورٹل شامل ہیں۔ CIC Operators Demand for Permanent Job
سی آئی سی آپریٹر نعیم صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ 17 سال سے وہ دیہی محکمے کا ہر کام بہتری سے انجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود سرکار ان کو مستقل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا مطالبہ ہے کہ ایل جی ان کے معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے ان کی مستقلی کو عملی جامہ پہنائے۔
یہ بھی پڑھیں: Iphone 14 pro New Update ایپل نے آئی فون 14 کے لیے نیا اپ ڈیٹ جاری کیا