ETV Bharat / city

سرینگر: مطالبات کی تکمیل کیلئے بینک اور اے ٹی ایم گارڈس کا احتجاج - سرینگر ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر بینک اور اے ٹی ایم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کے بجائے کمی جارہی ہے۔ یہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

اے ٹی ایم گارڈس کا احتجاج
اے ٹی ایم گارڈس کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 9:49 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سری نگر کے پریس کالونی میں جموں و کشمیر بینک اینڈ اے ٹی ایم گارڈس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ارکان نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کیا۔ دوران احتجاج مظاہرین 'ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے لگا رہے تھے۔

اے ٹی ایم گارڈس کا احتجاج

اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ ہم میں سے چند لوگوں کو پندرہ ہزار روپے جبکہ کچھ لوگوں کو تیس ہزار روپے بطور رجسٹریشن جمع کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہ میں اضافہ کے بجائے کمی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیری طلبہ کی حمایت میں نیشنل کانفرنس کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنخواہ پہلے ہی بہت کم ہے اور اب اس کو مزید کم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.