ETV Bharat / city

Tourists Flow in Kashmir: امسال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع، ناظم سیاحت

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 7:15 PM IST

Updated : Mar 26, 2022, 8:24 PM IST

موسم بہار کے فرحت بخش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح خاصی تعداد میں آج کل کشمیر کا رخ کررہے Tourists Flow in Kashmir ہیں۔ ان دنوں شہرۂ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر سیاحوں کی کافی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے جب کہ کافی تعداد میں سیاح ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کی سیر کرتے ہوئے بھی دیکھے جارہے ہیں۔ Tourists in Tulip Garden

spring-blossom-in-kashmir-record-number-of-tourists-expected-this-year Says director tourism
امسال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع، ناظم سیاحت

کشمیر: وادیٔ کشمیر قدرت کی عطا کردہ بے پناہ خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتی یے۔وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے بھی جانی اور پہچانی جاتی ہے،کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نیرالے ہوتے ہیں۔موسم سرما ہو یا گرما، خزاں ہو یا بہار، ہر موسم میں کشمیر اپنے حسن و جمال کا الگ الگ رنگ بکھیرتا ہے۔ موسم بہار کے فرحت بخش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح خاصی تعداد میں آجکل کشمیر کا رخ کررہے Spring Season In Kashmir ہیں۔ ان دنوں شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر سیاحوں کی کافی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے جب کہ کافی تعداد میں سیاح ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کی سیر کرتے ہوئے بھی دیکھے جارہے ہیں۔

بہار کی آمد کے ساتھ ہی بادام کے شگوفے Almond Blossoms اور زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع باغ گل گلہ میں رنگ برنگے ٹیولپ کے یہ پھول فضا کو معطر کر رہے ہیں۔ پھولوں کے اس موسم کا مشاہدہ کرنے والے سیاح ان پرکیف مناظر کو دیکھ کر بے ساختہ کہ اٹھاتے ہیں کہ
اگر فروس بروئے زمین است
ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ساڑھے 6 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا اور موسم سرما کے تین ماہ کے دوران تقریباً 3 لاکھ سیاح کشمیر کی سیر پر آئے۔ وہیں رواں ماہ سیاحوں کی آمد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ روزانہ کم از کم 5 ہزار سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے میں بیشتر ہوٹلوں میں جون تک 90 فیصد بکنگ ہوچکی ہے۔ محکمۂ سیاحت کے ڈائریکٹر جی این ایتو کہتے ہیں کہ رواں برس سیاحوں کی ریکارڈ تعداد وادیٔ کشمیر کی سیر پر آنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:

مارچ کے آخری ہفتے میں باغ گلہ لالہ کے کھل جانے سے سیاحتی سیزن کم از کم ایک مہینے پہلے ہی شروع ہوگا اور اب اپریل میں یہاں کے مغل باغات بھی سیاحوں کے لیے کھولے جارہے ہیں۔ سیاح باغ گل لالہ اور جھیل ڈل میں گزارے ہوئے راحت کے چند لمحات کو یادگار کے طور اپنے کمیروں میں قید کرتے دیکھے جارہےہیں۔ وہیں وادی کی خوبصورتی کا مشاہدے کرنے والے سیاح اسے ایک الگ اور یادگار تجربہ مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:
Tulip Garden Thrown Open For Public: باغ گُل لالہ عوام کے لیے کھول دیا گیا

سال 2021 میں تین لاکھ 38 ہزار سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی، تاہم امید کی جارہی ہے کہ امسال ریکارڈ تعداد میں سیاح کشمیر کا رخ کرے گے۔ ادھر متعلقہ محکمہ بھی زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لئے ملک کی مختلف ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بھی چلا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 26, 2022, 8:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.