مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر اور محکمہ صحت کی طرف سے اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے خصوصی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
مہم کا آغاز ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈی جی سلیم الرحمان نے باضابطہ طور پر بٹہ مالو میں کیا۔ کیمپ کے دوران محکمہ صحت کے ڈائریکٹر مشتاق احمد راتھر بھی موجود تھے۔ اس دوران کئی اساتذہ نے ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چھڑ کر حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ٹرائلز میں خاتون کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ آنے والے دنوں میں کالج اور اسکول کھلنے سے پہلے اساتذہ کو ٹیکہ لگایا جائے۔ اب تک وادی میں %75 ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔