سب ڈسٹرکٹ ترال کے پنر علاقے میں میونسپل کمیٹی ترال نے ایک خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا، جس کی نگرانی ایگزیکٹو آفیسر منظور احمد از خود کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے اس صفائی مہم کا خیرمقدم کیا ہے۔
اس موقع پر نزدیکی امام باڑے اور اس کے گرد و نواح میں صاف صفائی کی گئی۔ علاقے سے گھاس اور جھاڑیوں کو ہٹایا گیا تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ ان ایام کے دوران عزاداری کی خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ ترال: ''سوچھتا پھگواڑا مہم کے ذریعہ علاقے کی خوبصورتی کو نکھارا گیا''
امام بارگاہ پنر کے منتظم محمد حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی ترال کے ممنون ہیں، جنہوں نے امام بارگاہ اور دوسرے مقامات پر صفائی کرائی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔