فوج کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، کولگام، پلوامہ اور شوپیاں میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپورٹس فیسٹیول 2021 'جشن جنوب' اختتام کو پہنچا، جس کا آغاز 27 جولائی کو ہوا تھا۔ اسپورٹس فیسٹیول 2021 'جشن جنوب' کی اختتامی تقریب آج بٹہ پورہ شوپیان کرکٹ میدان میں ہوئی۔جنوبی کشمیر میں فوج کی جانب سے پہلا اسپورٹس فسٹول 2021 کا آغاز 27 جولائی میں ہوا تھا۔
اس اسپورٹس فیسٹول 'جشن جنوب' کے تحت جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں مختلف مقامات پر مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوئے۔ کورونا وبا کے بعد اب حالات بہتر ہونے پر فوج نے جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر کھیل سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی پہل کی ہے۔ اس دوران کور کمانڈر ڈی پی پانڈے، آئی جی کشمیر وجے کمار اور جی او سی وکٹر فورس ریشم بالی مہمان خصوصی تھے۔
آپ کو بتادیں کہ اسپورٹس فیسٹول 'جشن جنوب' 2021 کے تحت جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوئے۔ جن میں کافی میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس پروگرام کی اختتامی تقریب میں مختلف کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب کے دوران فوج کے کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے بٹہ پورہ شوپیان میں جنوبی کشمیر کا سب سے اونچا 1سو 11 فیٹ اونچا ترنگا پرچم لہرایا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ کا اختتام
پروگرام میں کور کمانڈر نے بتایا کہ 'جنوبی کشمیر میں ہنر مندوں کی کمی نہیں ہے یہاں کے نوجوان کھلاڑی ملک کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کریں گے۔ انہوں نے اسپورٹس فیسٹیول میں جنوبی اضلاع سے شرکت کرنے والے نوجوانوں کا اور عام لوگوں کا شکریہ ادا کیا'۔