جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں نئی کورونا وائرس کیسز کی بڑھتے معاملات کے سبب تمام تعلیمی ادارے اور تدرسی نظام بند کرنے کی ہدایت جاری ہے تاہم شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنولوجی کشمیر نے طلبہ کو امتحانات منعقد کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Srinagar Areas Under Restriction: سرینگر کے 13 علاقے پابندی کے زمرے میں شامل
طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تدریسی عمل غیر تدریسی سرگرمیاں تمام تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے تو یونیورسٹی حکام ان کی جان کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Corona Cases in IIT Jammu: آئی آئی ٹی جموں میں کووڈ کے اٹھارہ کیس مثبت
ان کا کہنا ہے کہ حکام نے ان کو پی پی ای کٹس پہن کر امتحانی مراکز میں آنے کی بھی ہدایت دی Off Line Exams In SKUAST K-ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کو آف لائن یا فئزکل امتحانات میں شامل ہونے سے کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے۔
انہوں یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آن لائن امتحانات منعقد کرے یا امتحانات کو موخر کرائے۔ طلبہ نے یونیورسٹی کے خلاف کیمرہ پر آنے سے انکار کیا۔