ETV Bharat / city

Six Residential Houses Gutted in Srinagar: سری نگر کے نمچہ بل میں آتشزدگی، چھ مکان خاکستر

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 3:49 PM IST

سرینگر کے نمچہ بل علاقے میں آتشزدگی ہوئی جس کے نتیجے میں چھ مکانات خاکستر ہوگئے۔فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے انتہائی مشقت کرکے آگ کو قابو میں کیا۔ پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔Six Residential Houses Gutted in Srinagar

سری نگر کے نمچہ بل میں آتشزدگی
سری نگر کے نمچہ بل میں آتشزدگی

جموں و کشمیر: سرینگر کے نمچہ بل علاقے میں دوران شب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نمچہ بل سری نگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب بارہ بجے محمد رفیق میر کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے انتہائی مشقت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا، لیکن سات رہائشی مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔Six Residential Houses Gutted in Srinagar

سری نگر کے نمچہ بل میں آتشزدگی

ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات سے دس کنبے بے گھر ہوگئے اور آگ کو رات کے قریب ڈھائی بجے قابو میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، محمد شفیع میر، ارسلان احمد کار، پروینہ بانو، توصیف احمد، وسیم احمد ڈار اور رمیض احمد کے رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جبکہ جلال الدین ڈار اور محمد امین ڈار کے مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ وادی میں سڑک حادثات کی طرح آگ لگنے کی وارداتوں کا رونما ہونا بھی اب ایک معمول سا بن گیا ہے جس سے لوگوں میں تشویش پائے جا رہے ہیں۔ پانچ روز قبل ہی سری نگر کے ہی گوجوارہ علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ایک مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Massive Fire in Battamaloo Area of Srinagar: سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں بھیانک آتشزدگی، آٹھ مکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.