جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کی مختلف سڑکیں خستہ حال ہونے کی وجہ سے عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلع ہیڈکوارٹر شوپیان سے محض ایک کلومیٹر دور سوفانامن پنجورہ سڑک کا بھی یہی حال ہے۔
یہاں کی سڑکیں خستہ حال ہیں اور ٹرانسپورٹر اب یہاں کی سڑکوں پر گاڑیاں چلانے سے کتراتے ہیں۔
مقامی لوگوں کے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ اب اس سڑک پر ٹرانسپورٹرز نے بھی گاڑیان چلانے سے انکار کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک پر گزشتہ برس اس کی تعمیر کی گئی تھی، لیکن میٹیریل ناقص ہونے کی وجہ سے ایک سال کے اندر سڑک خستہ حالی کا شکار ہوگئی۔
اس سڑک پرجگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں ۔
لوگوں کامزید کہنا ہے کہ معمولی بارش کی وجہ سے سڑک پر بنے گڑہے میں بارشوں کا پانی جمع ہونے کی صورت میں لوگوں کو آمد ر رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
گرمیوں کے موسم میں مذکورہ سڑک پر گرد و غباراڑتے ہیں اور یہ گرد و غبار ہوا میں تحلیل ہو کر انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
اس سڑک کی حالت کافی زیادہ خستہ ہونے کی وجہ سے منٹو کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ڈویژنل انتظامیہ اور لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اولین ترجیح دے کر اس کی خستہ حالی کو جلد از جلد درست کریں۔