ETV Bharat / city

علیحدگی پسند رہنما این آئی اے کی تحویل میں - Kashmir

جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم، شبیر شاہ اور آسیہ اندرابی کو قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 4, 2019, 4:34 PM IST

ان رہنماوں کو شدت پسندانہ سرگرمیوں میں مالی تعاون کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مسرت عالم جموں و کشمیر مسلم لیگ کے چئیرمین بھی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے جموں جیل قید ہیں۔
مسرت عالم کو آج جموں جیل سے دہلی کورٹ منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ تینوں رہنما دس دن تک این آئی اے کی تحویل میں رہیں گے۔ان سے ٹرئیر فنڈنگ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
این آئی اے نے سنہ 2017 میں شدت پسندانہ سرگرمیوں میں مالی تعاون کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایجنسی نے ان تین رہنماؤں کے علاوہ کئی علحیدگی پسند رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا، جن میں آفتاب ہلال شاہ عرف شاہد السلام، ریاض احمد کھانڈے، فاروق احمد ڈار عرف بٹا کراٹے، نعیم خان، الطاف احمد شاہ، راجا محی الدین کلوال اور بشیر احمد شاہ عرف پیر سیف اللہ شامل ہیں۔
انسداد دہشت گرد ایجنسی نے 18 جنوری 2018 میں ٹرئیڑ فنڈنگ معاملے میں لشکر طیبہ کے بانی وسربراہ حافظ اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین سمیت 12 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.