ETV Bharat / city

بڈگام میں نئے سات مائکرو کنٹینمنٹ زون - کورونا وائرس پھیل

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے ایک پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظرانتطامیہ نے سات نئے مائکرو کنٹینمنٹ زون بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے تین ماہ بہت اہم ہے کیونکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا
ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 8:33 AM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ 'اگر ہم نے کورونا وائرس کی گائڈ لائنز کی خلاف ورزی کی تو یہ خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے 51 فعال معاملے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تب ہی ممکن ہو سکا جب لوگوں نے کورونا وائرس کی گائڈ لائنز کی پاسداری کی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا

شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں پینتالیس سال سے زائد عمر کے افراد کی سو فیصد ٹیکہ کاری ہو چکی ہے اور اٹھارہ سے پینتالیس کے درمیان کی عمر کے افراد کی ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے اور بہت جلد یہ بھی سو فیصد ہو جایے گا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور خود ہی ویکسین لگوائیں۔
شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع کے کچھ علاقوں میں یہ محسوس ہوا کہ کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ اس لیے ان علاقوں کو مائکرو کنٹینمنٹ زون میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں۔ ماسک پہننے، اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.