ETV Bharat / city

Security Tight in Srinagar یوم آزادی کے پیش نظر سرینگر میں سخت سکیورٹی انتظامات - جموں و کشمیر میں یوم آزادی کی تقریب

یوم آزادی کے پیش نظر سول لائنز سرینگر میں بعض جگہوں پر سیکورٹی فورسز نے راہگیروں کو قطاروں میں کھڑا کر کے ان کی جامہ تلاشی لی اور شناختی کارڈ چیک کیے۔ Security Tight in Jammu and Kashmir

یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سرینگر میں سیکورٹی سخت

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 1:45 PM IST

سری نگر: یوم آزادی کے پیش نظر شہر سرینگر کے قرب و جوار بالخصوص حساس مقامات میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ شہر کی سڑکوں اور اہم چوک چوراہوں پر ناکہ بندی میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں لوگوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان سے پوچھ گچھ اور جامہ تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔ Security Tight in Srinagar

اتوار کو سول لائنز سری نگر میں بعض جگہوں پر سکیورٹی فورسز نے راہگیروں کو قطاروں میں کھڑا کر کے ان کی جامہ تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ سرینگر میں حسب سابق یوم آزادی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Security Tight in Jammu and Kashmir یوم آزادی کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سخت سکیورٹی

انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر نئے ناکے لگا دیے گئے ہیں جہاں سکیورٹی اہلکار لوگوں کی خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کے شناختی کارڈ و دیگر کاغذات چیک کر رہے ہیں اور ان سے ضروری پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔ نامہ نگار کے مطابق سری نگر میں پولیس نے ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رکھا اور لال چوک سمیت مختلف علاقوں میں ڈرون فضا میں گردش کرائے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.