سرینگر:ضلع مسجٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہونے پر لوگوں اور میڈیا کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی State Executive Committee JKبہت جلد فیصلہ لیں گی۔انہوں نے ساتھ ہی والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کہا۔
انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ چند دنوں سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے اس کے لیے میں سری نگر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔'
ان کا کہنا ہے کہ ’میں میڈیا کا بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے کورونا گائیڈ لائنز Corona Guidelines کے پیغام کو عام کرنے میں نمایاں رول ادا کیا‘۔
یہ بھی پڑھیں:Reopening of Coaching Institutes in J&K:'کوچنگ مراکز میں تدریسی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند'
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے کہا کہ ہر جگہ لوگوں کو ماسک لگائے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے تیسری لہر کے متعلق پیش گوئیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کرنا ہے تاکہ کیسز کو صفر کی سطح تک پہنچایا جا سکے‘۔
مزید پڑھیں:Campaign Against Illegal Acid Sale: تیزاب کی غیر قانونی اور آسان بکری کے خلاف مہم کا آغاز
تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ’اسکولوں کے کھولنے کے بارے میں سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی بہت جلد فیصلہ لیں گی اور میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں‘۔
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزاب دکانوں کے خلاف مہم آگے بھی جاری رہے گی۔