جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محمکہ صحت میں کام کرنے والے کنسولیڈیٹڈ، صفائی کرمچاری، پارٹ ٹائم صفائی کرمچاری نے اپنے مانگوں کو لے احتجاج کیا۔احتجاج مانگ کر رہے تھے کہ یہ ان کے حق میں بھی منیمم ویجز ایکٹ Minimum Wages Act لاگو کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے' کہ وہ محکمہ صحت میں 1994 سے کام کررہےاور وہ کووڈ کے دور میں فرنٹ لائن ورکرز تصور کیے جاتے ہے تاہم پھر بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔'
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسائل کا جلد از جلد ازالہ کریں،تاکہ وہ اپنے زندگی آسانی سے گزار سکیں۔
اس سلسلے میں شوکت احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم محمکہ صحت میں 1994 بطور عارضی ملازم کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا' محمکہ نے آج تک ہمیں نظر انداز کیا ہے اگرچہ جموں و کشمیر حکومت نے منیمم ویجز ایکٹ 2018 میں لاگو کیا ہے مگر بدقسمتی سے محمکہ صحت نے آج تک اس کو لاگو نہیں کیا۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کہ وہ ان کے مسائل کا ازالہ کریں تاکہ وہ بھی اچھے سے اپنے زندگی گزار سکیں۔