ETV Bharat / city

Sadia Tariq Left for Mosco: سعدیہ طارق ووشو اسٹارزچیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ

ماسکو ووشواسٹارز چیمپئن شپ SAI کے ACTC (سالانہ کیلنڈر ٹریننگ اور کمپیٹیشن) میں منظور شدہ ایونٹ ہے۔چیمپئن شپ میں بھارت کی جونیئر اور سینئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔Moscow Wushu Stars Championship

سعدیہ طارق ووشواسٹارزچیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 10:58 PM IST

سعدیہ طارق کو 22 فروری سے ماسکو میں منعقد ہونے والی ماسکو ووشو اسٹارز چیمپئن شپ کے لیے ووشو ایسوسی ایشن آف انڈیا کی ٹیکنیکل کمیٹی نے شارٹ لسٹ کیا ہے۔Moscow Wushu Stars Championship

سعدیہ طارق ووشواسٹارزچیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ماسکو روانہ

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اُن کے والد طارق احمد لون کا کہنا تھا کہ "میری بیٹی گزشتہ روز ماسکوکے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ اس وقت وہ ہوائی جہاز میں ہونگی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "سعدیہ نے کافی محنت کی ہے اور پوری طرح سے تیار ہے۔ مجھے بھی اور اس کو شاندار کامیابی کی اُمید ہے۔

واضع رہے کہ سعدیہ طارق سرینگر شہر کی رہنے والی ہیں اور اس نے حال ہی میں لولی پروفیشنل یونیورسٹیLovely Professional University، جالندھر میں منعقدہ 20 ویں جونیئر نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، جس میں جموں و کشمیر ووشو ٹیم نے تمغوں کی تعداد میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ماسکو ووشو اسٹارز چیمپئن شپ SAI کے ACTC (سالانہ کیلنڈر ٹریننگ اور کمپیٹیشن) میں منظور شدہ ایونٹ ہے۔چیمپئن شپ میں بھارت کی جونیئر اور سینئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
وہیں، سکریٹری، جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل نزہت گل نے سعدیہ کو ماسکو ووشو اسٹارز چیمپئن شپ کے لیے بھارتی ووشو ٹیم کا رکن بننے پر مبارکباد دی ہے اور چیمپئن شپ کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ووشو ایسوسی ایشن آف جموں و کشمیر کو اس کھیل کو جموں و کشمیر کے ہر کونے کونے میں فروغ دینے اور ووشو کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بھی مبارکباد دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.